متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زید النہیان کو صدر منتخب کر لیا ہے۔ فیڈرل سپریم کونسل نے ہفتے کو شیخ محمد بن زید النہیان کو متفقہ طور پر یو اے ای کا صدر منتخب کیا۔
کونسل کی میٹنگ المشرف پیلس ابو ظہبی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی جو کہ نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران ہیں۔ وزارت صدارتی امور کے جاری کردہ بیان میں کیا گیاہے کہ آرٹیکل 51 کے تحت شیخ محمد بن زید، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جگہ متفقہ طور پر یو اے ای کے صدر منتخب ہوئے۔