دل کی 16 ہزار سے زائد سرجری کرنے والے ڈاکٹر گورو گاندھی کی ہارٹ اٹیک سے موت، طبی دنیا صدمے میں

حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات کے مشہور و معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر گورو گاندھی کی 41 برس کی عمر میں موت نے سب کو حیران کر دیا۔ ہارٹ اٹیک کے نتیجہ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر کی موت ہوگی۔ ایم پی شاہ میڈیکل کالج کی ڈین ڈاکٹر نندنی دیسائی نے بتایا کہ گاندھی نے منگل کی شام 4 بجے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
کارڈیوگرام کے بعد ان کا علاج کیا گیا اور انہوں نے بہتر محسوس کرنے کے بعد گھر چلے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق دو گھنٹے بعد وہ باتھ روم میں بے ہوش ہوگیے۔ ہسپتال لے جانے کے 45 منٹ کے اندر ہی ان کی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیریئر میں دل کی 16000 سے زیادہ سرجری کیں۔ وہ جی جی ہسپتال جام نگر گجرات میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔ ڈاکٹر گاندھی صحت مند تھے اور طبی دنیا ان کی موت سے صدمے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں