آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا، 6.5 فیصد پر برقرار

حیدرآباد (دکن فائلز) آر بی آئی کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا۔ گورنر شکتی کانت داس نے جاریہ مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی‘۔ اب ای ایم آئی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور قرضے بھی مہنگے نہیں ہوں گے۔
ریپو ریٹ میں لگاتار دوسری بار کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گورنر شکتی کانت داس نے سہ روزہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آر بی آئی نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریپو ریٹ 6.5 فیصد پر برقرار رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں