عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔
پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کیا آپ کا بھی کام پر آج مشکل دن تھا؟‘
دراصل اداکارہ کے چہرے پر نظر آنے والے زخم حقیقی نہیں ہیں، بلکہ میک اپ کے ذریعے ان کے کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے بنائے گئے ہیں۔