سعودی عرب میں مسجد الحرام میں باب ملک عبد العزیز کے میناروں میں 2 نئے ہلال نصب کر دیے گئے ہیں، یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں باب ملک عبد العزیز کے میناروں میں 2 نئے ہلال نصب کر دیے گئے۔
Raising the new golden crescent on the minaret of King Abdul Aziz gate of Masjid Al Haram. pic.twitter.com/stinyDwrSX
— The Holy Mosques (@theholymosques) June 11, 2023
حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اسلامی فن تعمیر خصوصاً مسجد الحرام کی تعمیراتی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے۔
سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجینیئر محمد الوقدانی کا کہنا تھا کہ باب ملک عبد العزیز کے میناروں میں ہلال نصب کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ دونوں میناروں میں نصب کیے جانے والے ہلال عموما اسلامی فن تعمیر اور خصوصاً مسجد الحرام کی قابل دید علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلال میناروں کے اوپر نصب ہیں، دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے۔
میناروں کے دونوں ہلال کی اونچائی تقریباً 9 میٹر ہے، ہر ہلال سٹینڈ 2 میٹر کا ہے جو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں جھٹکا برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے، اسے سنہرے گلاس سے مزین کیا گیا ہے جبکہ اندرونی ڈھانچے میں فولاد استعمال ہوا ہے۔