سری لنکا: مریض کے گُردے سے اب تک کی سب سے بڑی پتھری نکال لی گئی

سری لنکا میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی پتھری نکال دی۔ گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پتھری نکالنے کا آپریشن یکم جون کو کولمبو کے آرمی اسپتال میں ہوا۔

آپریشن کے دوران ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی، جو 5.26 انچ لمبی اور ایک عام اوسط گردے سے 5 گنا وزنی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نکالی جانے والی پتھری کو دنیا کی سب سے بڑی پتھری تسلیم کر لیا۔

اس سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پاکستان میں 2008 میں ایک مریض کے گردے سے 620 گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں