دہلی میں آئے دن مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آر کے پورم میں حملہ آوروں نے دو خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دونوں خواتین حقیقی بہنیں تھیں۔
مغربی دہلی کے ڈی سی پی منوج نے تفصیلات سے واقف کروایا کہ آج صبح تقریباً 4:40 بجے آر کے پورم پولیس اسٹیشن میں پی سی آر کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ امبیڈکر نگر بستی میں کچھ بدمعاشوں نے کال کرنے والے کی بہن کو گولی مار دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں پتہ چلا کہ پنکی اور جیوتی کو گولی لگی ہے۔ انہیں فوری طور پر صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اصل میں حملہ آور مقتول کے بھائی پر حملہ کرنے آئے تھے تاہم روپئے کے لین دین کے حوالہ سے کچھ جھگڑا چل رہا تھا۔ آر کے پورم پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس معاملہ میں تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔


