سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے آج اعلان کیاکہ مملکت میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، جس کے تحت پیر 19 جون کو یکم ذی الحجہ مقرر ہوگا۔ عید الاضحی 28 جون کو منائی جائے گی، اسی مناسبت سے یوم عرفات جو کہ نویں ذی الحجہ کو منایا جاتا ہے منگل 27 جون کو ہوگا۔
مسلمان ذی الحجہ کے اسلامی مہینے کے دوران سالانہ حج کرتے ہیں جس کا اختتام حج کی مناسک کے دسویں دن عید الاضحیٰ منانے پر ہوتا ہے۔ حج کا سفر ذوالحجہ کی 8 تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور مہینے کی 13 تاریخ تک جاری رہتا ہے۔
NEWS | The crescent moon has been sighted in Saudi Arabia.
See below for key dates:
– Monday 19th June 2023: 1st Dhul Hijjah 1444
– Tuesday 27th June 2023: Day of 'Arafah
– Wednesday 28th June 2023: Day of 'Eid pic.twitter.com/8irNZDWkqF— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 18, 2023