بڑی خبر: ہندوستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی

(دکن فائلز ڈاٹ کام) ملک کی مختلف روت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ ہندوستان میں آج ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔ مختلف روت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا کہ 20 جون بروز منگل کو یکم ذی الحجہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یکم ذی الحج 20 جون بروز منگل ہو گی، اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات ہو گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آیا تھا۔ سعودی میں 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 28 جون بدھ کو ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ ’پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 28 جون بدھ کو ہو گی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں