فلسطینی نوجوانوں کی یہودی بستی میں فائرنگ؛ 4 اسرائیلی ہلاک اور 4 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں2 فلسطینی نوجوانوں نے فائرنگ کرکے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے میں یہودی بستی کے قریب پیش آیا، واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے، قابض اسرائیلیوں کی فائرنگ سے فلسطین شہید ہو گیا جبکہ قابض فورسز دوسرے کی تلاش کر رہی ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے کے ردعمل میں 2 فلسطینی نوجوانوں نے رام اللہ اور نابلس کے درمیان واقع یہودی بستی ’عیلی‘ کے پیٹرول اسٹیشن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی میگن ڈیوڈ اڈوم ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں