’تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘، بھارتی اداکارہ نے شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی

اداکارہ پائل گھوش نے کرکٹر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش کردی۔ محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

اداکارہ پائل گھوش نے محمد شامی کو ٹیگ کیا اور ٹوئٹ میں شادی کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ’شامی اگر تم اپنی انگلش سدھار لو تو میں تم سے شادی کیلئے تیار ہوں‘۔

واضح رہے کہ 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں