سونف کا شمار ایک عام اور آسانی سے دستیاب ہونے والی جڑی بوٹیوں میں ہوتا ہے۔ کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مختلف بیماریوں جیسے بینائی کی کمزوری، نیند کی کمی وغیرہ میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا پانی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔
ایک کھانے کا چمچ سونف ، دو سے تین عدد سبز الائچی، ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی کو ایک گلاس پانی میں دو سے تین منٹ پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں۔ رات سونے سے قبل سونف کے پانی کا استعمال کریں۔
یہ عمل کرنے سے آپ کا نظام انہضام بہتر ہوگا، سونف کا پانی میٹابولزم کے نظام کو مضبوط بناکر کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے۔
انسانی جسم پورے دن میں جتنی کیلوریز لیتا ہے سونف کا پانی ان کو توانائی میں تبدیل کردیتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
سونف کے پانی کے استعمال سے بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔ سونف میں موجود معدنیات معدے کو دیر تک بھرا رکھتے ہیں جس سے انسان کم کھانا کھاتا ہےجو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
اس کے علاوہ سونف کے پانی میں موجود سبز الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بہترین ہے۔