منگوڑ اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب تمام سیاسی جماعتوں کےلیے عزت کا مسئلہ بنا ہوا ہے جبکہ کانگریس، ٹی آر ایس اور بی جے پی کی جانب سے انتخابات کےلیے کرو یا مرو کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے۔ آج ٹی آر ایس نے حلقہ میں اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے سی آر نےآج ایک شاندار ریلی کو خطاب کرکے باضابطہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔
پرجا دیوینا سبھا کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ جمہوری ملک ہے یہاں بادشاہت نہیں ہے۔ بی جے پی اتنی مغرور کیوں ہے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ بنگال میں ممتا سرکار کو گرادیں گے۔ یہ آپ کا غرور ہے جو آپ کو کراری شکست دے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی تبھی ملے گی جب بی جے پی کو ملک سے باہر پھینک دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی جذباتی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’جو چور ہیں وہ ای ڈی سے ڈرتے ہیں.. میں کیوں ڈروں.. اگر ای ڈی آئی تو چائے پلائیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نام لوٹا جارہا ہے۔ بنک ڈوب رہے ہیں۔
کے سی آر نے گیس سلنڈر کی قیمت سے متعلق مودی کے پرانے بیان کو دہرایا اور عوام سے بی جے پی کو سبق سکھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں، رعیتو بندھو اسکیم جاری رہے گی۔ انہوں نے لوگوں سے کانگریس کو بھی ووٹ نہ دینے کی اپیل کی۔
—-
Please Visit Website: www.deccanfiles.com
Please Like Facebook Page: www.facebook.com/deccanfiles
Please Subscribe Our Channel: https://www.youtube.com/channel/UCLjY…
Join Our Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/FpjNXEYZ8YJ…