واٹس ایپ کا نیا فیچر، ایک ساتھ کتنے فونز میں استعمال کیا جاسکے گا؟

واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو ایک ہی اکاﺅنٹ ایک سے زائد موبائل فونز میں چلانے کی سہولت دے دی۔ اس سہولت کا اعلان میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی طرف سے گزشتہ روز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کو مذکورہ سہولت دی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنا اکاﺅنٹ چار مختلف موبائل فونز یا ڈیوائسز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

مارک زکربرگ کے مطابق یہ سہولت دنیا بھر کے واٹس ایپ صارفین کے لیے ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ سے پہلے بھی صارفین واٹس ایپ بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز پر استعمال کر سکتے تھے تاہم یہ سہولت کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر صرف براﺅزرز تک محدود تھی۔ اب ایک واٹس ایپ اکاﺅنٹ مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال ہو سکے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صارفین کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ جس موبائل فون میں سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو گا، اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیرفعال رہے گا تو اس کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ باقی موبائل فونز سے بھی لاگ آﺅٹ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں