حال ہی میں گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ امریکہ میں ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے فیچر کا نام امرسیو ویوو فار روٹ (Immersive View for routes) کا نام دیا گیا ہے۔
یہ نیا فیچر تھری ڈی ڈیزائن ہے، جس کی مدد سے آپ باآسانی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نئے فیچر کے تحت آپ ٹریفک کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس نئے فیچر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ راستہ تلاش کرنے کے دوران سڑکوں کا تھری ڈی منظر وسیع اور واضح نظر آئے گا جس کی مدد سے صارفین بہتر طریقے سے راستہ سمجھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ گوگل میپ سڑک کی موجودہ صورت حال کا صحیح اندازہ دینے کے لیے ٹریفک کی صورتحال بھی دکھائے گا۔
یہ فیچر اگلے ماہ میں سے لانچ کیا جائے گا۔
یہ فیچر پہلے مرحلے میں ایمسٹرڈیم، برلن، ڈبلن، فلورنس، لاس ویگاس، لندن، لاس اینجلس، میامی، نیو یارک سٹی، پیرس، سان فرانسسکو، سان ہوزے، سیئٹل، ٹوکیو اور وینس سمیت صرف 15 شہروں کے لیے شروع کیا جائے گا۔
اس فیچر سے آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔