امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد

امریکی صدر جوبائیڈن کی غیر موجودگی کے دوران وائٹ ہاؤس سے ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات نکلی۔ وائٹ ہاؤس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات (کوکین) تھی۔

رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر سفید پاؤڈر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔

اس واقعہ کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بھی سفید پاؤڈر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔ ابتدائی ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ یہ منشیات (کوکین) تھی۔

امریکی صدر کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سفید پاؤڈرکو مزید جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات زیر التوا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں