جاوید اختر پر کنگنا رناوت کے الزامات کو ممبئی عدالت نے مسترد کردیا

ممبئی کی ایک عدالت نے معروف شاعر جاوید اختر پر متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے عائد کیے گئے استحصال کے الزامات کو مسترد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کی کورٹ نے کنگنا رناوت کی جاوید اختر کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی شخص سے تحریری معافی کہنے سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں جاوید اختر پر استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’جاوید اختر نے مجھے اور میری بہن کو اپنے گھر بلاکر اداکار رہتک روشن سے تحریری طور پر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور بات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی‘۔

دوسری جانب، جاوید اختر نے بھی کنگنا رناوت کے خلاف 2020ء میں ہتک عزت کا ایک مقدمہ دائر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں