مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم کا لرنر سپورٹ سینٹر پالمور یونیورسٹی محبوب نگر میں قائم ہوگا

ڈاکٹر بشیر احمد صاحب پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب اج 10 اگست 2023 پالمور یونیورسٹی کیمپس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی شعبہ فاصلاتی تعلیم کے لرنر سپورٹ سینٹر کے قیام کے سلسلہ میں اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے ڈائریکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم پروفیسر محمد رضاء اللہ خان صاحب کے ہمراہ پروفیسر عظیم الدین صاحبِ پروفیسر رب سبحانی صاحب ڈاکٹر سعادت شریف صاحب پر مشتمل وفد نے وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راٹھوڑ صاحب سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے اردو یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی تعلیم کے تحت چلائے جانے والے تمام کورسز بشمول یو جی ۔پی جی ۔ ڈپلومہ کورسز پالمور یونیورسٹی میں چلانے کی اجازت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پروفیسر گریجامنگاتایارولو رجسٹرار ڈاکٹر مدھو سدھن ریڈی OSD ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن اور دیگر موجودتھے معزز وائس چانسلر کی موجودگی میں لرنر سپورٹ سینٹر کے قیام کے سلسلہ میں یاداشت مفاہمت پر پالمور یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر گریجامنگاتایارولو رجسٹرار اور اردو یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر محمد رضاء اللہ خان ڈائریکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم نے دستخط کیے اور لرنر سپورٹ سینٹر کے قیام کو قطعیت دیے
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر لکشمی کانت راٹھوڑ صاحب نے کہا کہ محبوب نگر انکا آبائی ضلع ہے اور اس ضلع میں اقلیتوں کی تعلیم اور ترقی کے لیے وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے اردو یونیورسٹی شعبہ فاصلاتی تعلیم اور گریجویشن کورسز یونیورسٹی کیمپس میں چلانے کی اجازت دے رہے ہیں تا کہ اردو دان طبقہ اعلیٰ تعلیم میعاری یونیورسٹی میں حاصل کرسکیں میں پروفیسر عین الحسن صاحبِ وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں پروفیسر گریجامنگاتایارولو رجسٹرار پالمور یونیورسٹی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر کے اور اطراف و اکناف کے علاقوں کے اردو طلباء و طالبات کے لئے یہ ایک عظیم تحفہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے لئے بھی مفید ثابت ہوگا اس موقع پر ڈائریکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم پروفیسر محمد رضاء اللہ خان صاحب نے کہا کہ ہم وائس چانسلر پروفیسر لکشمی کانت راٹھوڑ صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے لرنر سپورٹ سینٹر قائم کرنے کی اجازت دی اس سینٹر میں اردو یونیورسٹی نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت چلائے جانے والے تمام کورسز بی اے بی۔ کام بی۔ بی ایس سی ۔ ایم ائے کے کورسز چلائے جائیں گے تا کہ ضلع محبوب نگر کے اردوداں طبقہ کو سہولت ہو سکے
ڈاکٹر مدھوسدھن ریڈی OSD ہے شرکا کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں