پاکستانی لڑکیاں مقابلہ حسن ’’مس یونیورس‘‘ کیلئے منتخب، مفتی تقی عثمانی برہم

دنیا میں طویل عرصے سے جاری مقابلہ حسن کے ٹائٹل’’ مس یونیورس‘‘ کیلئے 5 پاکستانی لڑکیوں کے مقابلے میں حصہ لینے پر ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے شدید غصے کا اظہار کردیا۔

پڑوسی ملک پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گیا ۔ اس بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی خبر ہے کہ 5 دو شیزائیں عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے؟ حکومت اس خبر کا نوٹس لے کر زمےداروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم از کم ملک کی نمائندگی کا تاثر زائل کرے۔

یاد رہے کہ عالمی مس یونیورس کے مقابلے کی تقریب اس سال ایل سلواڈور میں منعقد کی جائے گی جس کےلئے پڑوسی ملک پاکستان میں 5 حسیناؤں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ جن میں کراچی سے 24 سالہ اریکا رابن،لاہور سے 24 سالہ حرا انعام،راولپنڈی سے 28 سالہ جیسیکا ولسن، امریکی نثراد 19 سالہ پاکستانی لڑکی ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26 سالہ سبرینا وسیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں