تھری ایڈیٹ فلم کے معروف اداکار انتقال کرگئے

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکھیل مشرا اپنے گھر کے کچن میں گِر کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘تھری ایڈیٹس’ میں لائیریرین کا کردار ادا کرنے والے اداکار اکھیل شرما اپنے گھر کے کچن میں کام کررہے تھے کہ اچانک وہ پھسل کر زمین پر گِرگئے جس کے نتیجے میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔ اکھیل شرما بلڈ پریشر کے مسائل کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ وہ کچن میں اسٹول پر کچھ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جب مبینہ طور پر وہ نیچے گِرے اور ان کے سر میں چوٹ لگی۔

اکھیل شرما کو خون میں لت پت حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اُن کی اہلیہ و اداکارہ سوزین اپنے شوٹ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں، شوہر کی موت کی خبر سُن کر سوزین اپنے گھر واپس آگئیں جبکہ وہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں۔

اکھیل مشرا نے ‘تھری ایڈیٹس’ اور ‘ڈان’ جیسی کئی نامور بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں