عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، اِنہیں پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔
ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔
منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے۔
انہیں روزانہ ہندوستانی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا۔
یاد رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔
اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔