سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی


لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلما ن خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سدھو موسے والا کے دن دیہاڑے قتل کے بعد بالی ووڈ کی کئی شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلما ن خان کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی کی جانب سے 2018 میں سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکی دی گئی تھی تاہم اداکار اس منصوبے سے بچ نکلے تھے۔
اس سلسلہ میں ممبئی پولیس نے بتایا کہ سلمان خان کی سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اداکار کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر سیکیورٹی گھر سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں اورسفر کرنے کے لئے بلٹ پروف گاڑی کا استعمال لازمی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں