علی ظفر نے بین الاقوامی ایوارڈ شو میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی (ویڈیو دیکھیں)

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بین الاقوامی ایوارڈ شو کی تقریب میں اسرائیلی جارحیت کے شکار معصوم فلسطینی شہریوں کے لیے آواز اُٹھا دی۔ حال ہی میں علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ میں شرکت کی جہاں عرب فنکاروں سمیت بین الاقوامی شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔

https://www.instagram.com/p/Cz9fVlgIqQu/?img_index=1

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ کی تقریب بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نرگس فخری نے بھی شرکت کی جن کی تصویر علی ظفر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔ علی ظفر کو ’DIAFA‘ ایوارڈز میں 2023 کے بہترین پاکستانی گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں