‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے چائلڈ آرٹسٹ کی 20 سال بعد بالی وڈ میں واپسی

2001 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سدا بہار فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار جبران خان کی بالی وڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

جبران خان فلم ‘عشق وشق ریباؤنڈ’ میں تقریباً 20 سال بعد دکھائی دیں گے جو 2003 میں ریلیز ہونے والی ’عشق وشق‘ کا سیکوئل ہوگی۔

فلم عشق وشق میں اداکار شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اب فلم کا سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے جس میں جبران خان بطور ہیرو دکھائی دیں گے، فلم کو آئندہ برس 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

بالی وڈ میں واپسی کی اطلاع اداکار نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خواب بھی سچ ہوتے ہیں’، ساتھ ہی اداکار نے فلم کے دوسرے اداکاروں کو بھی مینشن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں