بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف کنچن باغ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بی جے پی رہنما و گوشہ محل کے رکن اسمبلی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ آئی پی سی کی دفعہ 295 اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
واضح رہے کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں راجہ سنگھ نے مبینہ طور پر گستاخی کی تھی، جس کی حیدرآباد کے علما و مشائخ کرام نے مذمت کی تھی۔ گذشتہ روز علمائے کرام کا ایک وفد ڈی سی پی ساوتھ زون پی سائی چیتنیہ سے ملاقات کرکے راجہ سنگھ کے خلاف تحریری شکایت درج کی تھی۔
Case registered against BJP MLA Raja Singh