تلنگانہ میں بی جے پی رہنما کی گرفتاری، بالاکرشنا ریڈی نے وزیراعلیٰ کے سی آر کی میں بی جے پی لیڈر زیتا بالاکرشناریڈی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تلنگانہ بی جے پی رہنما بالاکرشنا ریڈی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جمعرات کی رات ونستھلی پورم کے پانامہ علاقے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔
ٹی آر ایس رہنماؤں کی شکایت کے بعد بی جے پی رہنما کو گرفتار کیا گیا جبکہ تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر بالا کرشنا ریڈی نے کے سی آر کے خلاف نازیبا الفاظ میں تنقید کی تھی انہوں نے وزیراعلیٰ کی تضحیک کرتے ہوئ بیان دیا تھا۔
بالا کرشنا ریڈی کی گرفتاری کی بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بالا کرشنا کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بی جے پی رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق بالا کرشنا کو رات دیر گئے حیات نگر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔