دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسیج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے ساتھ ایک اور دلچسپ فیچر پر بھی کام رہی ہے۔
جس کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا حاصل کیا جا سکے گا، ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر پر کام ہو رہا ہے، جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس فیچر پر 2021 اکتوبر سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے یہ اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہو گیا، لیکن اب اس پر کامتیز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔