حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے امتحانی پرچہ کے ایک سوال کا طالب علم میں دلچسپ و مضحکہ خیز جواب دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سوال، ہند۔پاک سرحد سے متعلق تھا۔ سوال میں لکھا تھا کہ ہند۔پاک کے درمیان کونسی سیما (سرحد) ہے اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟
ایک طالبعلم نے اس سوال کے جواب میں لکھا کہ ’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ‘سیما’ کا نام سیما حیدر ہے جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ اس کو لیکر لڑائی جاری ہے‘۔
طالبعلم کے امتحانی پرچے کو کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طالبعلم کو اتنا انوویٹو جواب دینے پر ایکسٹرا مارکس ملنے چاہئیں۔
ایک صارف نے اس کو ’گودی میڈیا‘ کا سائیڈ افیکٹس قرار دیا جبکہ ایک پاکستانی صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ ’یہ سیما تم ہی رکھ لو ہمیں لڑائی نہیں کرنی‘۔
واضح رہے کہ سیما غلام حیدر پاکستان کے کراچی میں غلام حیدر نامی شہری کی بیوی اور چار بچوں کی ماں تھی جس کو PUBG کھیلتے ہوئے ہندوستان میں اترپردیش کے رہنے والے سچن سے محبت ہوگئی تھی، جس کے بعد سیما حیدر نے چار بچوں کے ساتھ اپنے عاشق کے پاس ہندوستان پہنچ گئی اور دونوں نے شادی کرلی، اب وہ دونوں ساتھ رہ رہے ہیں۔