اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 جیت لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) نوجوان نسل میں مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔ بگ باس 17 گرانڈ فائنل مقابلہ میں منور فاروقی نے شاندار کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ انہوں نے فائنل مقابلہ میں ابھیشیک کمار کو شکست دی۔ انتہائی سنسنی و رومانچک فائنل مقابلے میں پانچ فائنلسٹ منتخب کئے گئے تھے۔ بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے پر منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی۔

میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر 2023 سے بگ باس 17 کا آغاز ہوا تھا، جس کی میزبابی بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کررہے تھے اور گزشتہ روز 28 جنوری کو اس ریئلیٹی شو کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بگ باس 17 کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل ہونے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی تھے، ان ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ میں سے صرف منور فاروقی اور ابھیشیک کمار ہی ٹاپ 2 میں پہنچ سکے۔

ڈرامے، جذبات اور غیر متوقع موڑ سے بھرے بگ باس کے 17 سیزن کا 28 جنوری بروز اتوار کی رات دیر گئے اختتام ایک شاندار گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوا۔ پانچ فائنلسٹس انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کمار اور ارون مہشیٹی کو بگ باس 17 کے ٹائٹل کےلئے فائنل میں مقابلہ کیا۔ بالآخر منور فاروقی نے شاندار مظاہرہ کرکے فائنل جیت لیا اور انعامی رقم 50 لاکھ روپے حاصل کرلی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی میزبانی میں، شاندار پرفارمنس اور پرانی یادوں کے ساتھ گرانڈ فائنل کا آغاز ہوا۔ ماحول جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا کیونکہ فائنلسٹ فائنل شو ڈاؤن کے لیے تیار تھے۔

بگ باس 17 کا فائنل راونڈ انتہائی دلچسپ، سنسنی خیز اور پرجوش رہا۔ سلمان خان نے نے آخر میں منور فاروقی کو بگ باس 17 کا فاتح قرار دیا۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین، جو اپنی لچک اور حقیقی شخصیت کے لیے مشہور ہیں، اس موقع پر جذبات سے مغلوب ہو گئے۔ اعلان کے بعد منور فاروقی کے مداحوں نے جشن منایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں