اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 10 کروڑ کا سونے سے بنا کیک کاٹا، ویڈیو وائرل

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر کروڑوں روپے مالیت کا سونے کا کیک کاٹ کر سب کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے سالگرہ پر 3 کروڑ روپے لاگت کا سونے سے بنا کیک کاٹا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی 30 ویں سالگرہ پر 24 قیراط سونے سے بنا کیک کاٹ رہی ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ گلوکار ہنی سنگھ بھی موجود ہیں۔

اداکارہ کی سالگرہ کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیارکیے گئے خصوصی کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کچھ نے اسے دکھاوا اور فضول خرچی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں