عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ننھا مہمان ’جلد آ رہا ہے‘

بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو سنائی۔ اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کی جب کہ مانیٹر کی اسکرین پر ایموجی لگایا گیا تھا، عالیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہمارا بچہ جلد آرہا ہے’۔

عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کی خبر پر رنبیر کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے بھی ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں