اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کی طلب میں تشویش ناک کمی، ماہرین پریشان

واشنگٹن: بڑھتے ہوئے افراط زر اور چینی معیشت کی سست روی نے اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کی فروخت کو بڑا دھچکا دیا ہے۔

امریکی ریسرچ فرم گارٹنر کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق چین کی سست معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں کمی ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال کمپیوٹراور اسمارٹ فون کی عالمگیر ترسیل میں کمی کے امکانات ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چین دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جہاں سے دنیا بھر میں اسمارٹ فون بھیجے جاتے ہیں، تاہم کووڈ کے تناظر میں عائد کی جانے والی سخت پابندیوں کی وجہ سے چین کے معاشی حب شنگھائی میں معاشی سرگرمیاں کم ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں بھی اٹھارہ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی شپمنٹس میں سات فیصد تک کمی متوقع ہے جب کہ اس میں روس یوکرین تنازع کے باعث مزید تنزلی کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں