اب آگرہ میں دو تاج محل ہوگئے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

(ایجنسیز) اترپردیش کے شہر آگرہ میں موجود سنگِ مر مر سے تیار کردہ ’تاج محل‘ دنیا کے 7 ناقابلِ یقین عجائب میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس عمارت کی خوبصورتی کا دیدار کرنے کےلے یہاں آتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تاج محل کی ٹکر کا ایک اور خوبصورت مقبرہ تعمیر کیا گیا ہے جس کو تیار کرنے میں ایک صدی کا وقت لگا ہے۔

حیران کن طور پر یہ عمارت بھی آگرہ میں ہی موجود ہے جو تاج محل سے صرف 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس محل نما عمارت کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے اور لوگ اس کا موازنہ تاج محل کے ساتھ کرنے لگے ہیں۔

اس مقبرے کو ’سوامی باغ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا ڈھانچہ تیار ہونے میں 102 سال لگ گئے، اس عظیم الشان مقبرے کے بانی کا نام “پرم پورش پورن دھنی سوامی جی مہاراج “ ہے۔ یہ عمارت آگرہ کے دیال باغ علاقے میں سوامی باغ کالونی میں واقع ہے۔

سوامی باغ کا مینار31.4 فٹ لمباہے جو خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ چوٹی تاج محل سے بھی اونچی ہے جسے کرین کی مدد سے لگایا گیا تھا اس عمارت کی لمبائی 193 فٹ اونچی ہے۔ جبکہ سوامی باغ میں 52 کنویں قائم کیے گئے ہیں۔

اس مقبرے کی تزین و آرائش کے لئے راجستھان سے سفید سنگ مرمر منگوائے گئے۔ اس کے علاوہ سوامی باغ کے مقبرے میں استعمال ہونے والے قیمتی پتھر کو پاکستان سے بھی منگوایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں