شادی کے پہلے سال شوہر کے گھر سے بھاگنا چاہتی تھی: فرح خان

بالی وڈ کی معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے پہلے سال میں ہی وہ واپس اپنے گھر چلی جانا چاہتی تھیں۔

فرح خان کی شادی دسمبر 2004 میں فلم ایڈیٹر شریش کُندر سے ہوئی تھی اور فروری 2008 میں ان کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔

حال ہی میں فرح خان نے ٹی وی پروگرام ‘میکا دی ووہٹی’ میں شرکت کی، اس پروگرام میں گلوکار میکا سنگھ کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے کچھ لڑکیوں میں مختلف مقابلے کرائے جاتے ہیں۔

شو کے دوران ایک امیدوار نے کہا کہ ‘ والدین چاہتے ہیں میری شادی ہوجائے کیونکہ یہ ہی ٹھیک عمر ہے’، جواب میں فرح خان نے اس خیال کی نفی کی اور کہا کہ ‘میرے مطابق شادی کرنے کے لیے عمر کو نہیں دیکھنا چاہیے’۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ ‘شادی اس وقت کرنی چاہیے جب آپ کو بہترین جیون ساتھی ملے، میرے لیے شادی کا پہلا سال انتہائی مشکل ثابت ہوا تھا، میں واپس اپنے گھر بھاگنا چاہتی تھی’۔

فرح خان نے بتایا کہ ‘میرے لیے شادی کے پہلے سال میں ایڈجسٹ کرنا بہت زیادہ مشکل ہوگیا تھا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں