تلنگانہ کے کوسگی میں گورنمنٹ جونئر کالج کے نتائج شاندار آئے ہیں۔ مسلم طلبا و طالبات نے امتحانات میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔
عبدالمنان صاحب کی نبیری و خواجہ پاشاہ صاحب کی صاحبزادی مبشر ہ نے سی ای سی میں اعلیٰ نشانات حاصل کرتےہوئے پورے نارائن پیٹھ ضلعی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ انہیں انٹر سال اول میں 484/500 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔
وہیں TMRIES میں زیرتعلیم کلیم بھائی الیکٹریشن کے صاحبزادے عبدالرحمن نے امتحانات میں 465/470 نمبرات حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اسی طرح یونس صاحب (چائے پتی) کی صاحبزادی جو کہ TMRIES وقار آباد میں زیرتعلیم ہیں نے 432/440 نمبر حاصل کرکے ضلعی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔
کوسگی کالج اردو میڈیم کے طلبا نے مجموعی طور پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسرے کالجز کے مقابلہ یہاں کے طلبا کا نتیجہ بہت بہتر رہاہے۔
مقامی لوگوں نے مسلم طلبا و طالبات کے شاندار نتائج پر خوشی کااظہار کیا اور ان کے شاندار مستقبل کےلیے دعائیں کی۔