بڑی خبر: ’ہم نے پرجا بھون (پرگتی بھون) میں بم رکھا ہے۔۔ چند منٹوں میں دھماکہ ہوگا۔۔‘ دھمکی کے بعد پولیس ہائی الرٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع پرجا بھون میں بم رکھنے کی دھمکی کے بعد علاقہ میں دہشت پھیل گئی اور سیکوریٹی فورسس کو الرٹ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے دھمکی دی ہے کہ ’کے سی آر حکومت میں سی ایم کیمپ آفس پرگتی بھون میں بم دکھا ہے جبکہ یہ بہت جلد پھٹ جائے گا‘۔ دھمکی آمیز فون کال میں کہا گیا کہ ’ہم نے پرجا بھون میں بم نصب کردیا.. یہ چند لمحوں میں پھٹ جائے گا..‘

پرجا بھون میں بم رکھنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس اور بم اسکواڈ ٹیمیں فوری طور پر پرجا بھون پہنچ گئی اور بڑے پیمانہ پر تلاشی شروع کردی۔ اس وقت تلنگانہ کے ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرامارکا پرجا بھون میں مقیم ہیں۔ عملے سمیت تمام افراد کو عمارت سے باہر نکال دیا گیا اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں معائنہ کررہی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کال کرنے والے شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں