سابق رکن اسمبلی وراثت رسول خان کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رہنما و سابق رکن اسمبلی محمد وراثت رسول خان ولد مرحوم محمد فضل رسول خان کا 70 برس کی عمر آج انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور سیاسی سرگرمیوں سے انہوں نے دوری اختیار کرلی تھی۔ وراثت رسول خان عوامی خدمت کا ایک طویل ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وراثت رسول خان، حیدرآباد کی معروف شخصیت و ماہر تعلیم مرحوم وزارت رسول خان کے چھوٹے بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہے۔

وراثت رسول خان پہلی بار 1989 میں چارمینار حلقہ سے اور بعد میں 2009 میں نامپلی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی کے طور پر منتخب ہوئے۔ وہ تقریباً چار دہائیوں سے مجلس سے وابستہ رہے۔

نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد عالمگیر، شانتی نگر حیدرآباد میں بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علمائے کرام، مسلم رہنماؤں، سماجی کارکنوں کے علاوہ مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں