حیدرآباد کے قبرستان میں نیم عریاں لباس پہن کر خاتون نے سالگرہ کا جشن منایا؟ ویڈیو وائرل، غیراخلاقی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ ’حیدرآباد کے کسی مسلم قبرستان کی ایک خاتون کی جانب سے بےحرمتی کی گئی‘۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم قبرستان میں آدھی رات کے وقت ایک خاتون کی سالگرہ کا جشن منایا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ قبرستان حیدرآباد یا سکندرآباد میں واقع ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جو نیم عریاں کپڑے پہنی ہوئی ہے اور وہ کیک کاٹ رہی ہے اور اس دوران پٹاخہ بھی پھوڑا گیا جو سالگرہ تقاریب میں اکثر پھوڑا جاتا ہے۔ اس موقع پر اس کے مرد دوست بھی موجود ہے اور تمام سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حیدرآباد کے مسلمانوں میں غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔ مسلمانوں نے پولیس سے ویڈیو میں جشن منانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ انہوں نے ایک مسلم قبرستان میں انتہائی غیراخلاقی حرکت کی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

(دکن فائلز کی جانب سے اس ویڈیو کی نہ تو تصدیق کی جاتی ہے اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی)

اپنا تبصرہ بھیجیں