پاکستان کی معصوم صورت و خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ جس لڑکے پر فدا تھیں، اب اس کی شادی ہوچکی۔ اداکارہ ہانیہ عامر حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
https://www.instagram.com/reel/C8bi5YmAOZa/
پروگرام میں ہانیہ عامر اور عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وہ دونوں ایبٹ آباد کے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکول سے نکالا بھی گیا تھا۔ پروگرام کی وائرل ہونے والی کلپ میں ہانیہ عامر بتاتی ہیں کہ انہیں آج تک یک طرفہ محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایسی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ محبت کے بدلے دوسرا شخص محبت دے تبھی پیار کا مزہ آتا ہے، ورنہ پھر ایسی محبت وقت کی بربادی ہوتی ہے۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر ان سے لاکھوں مداح یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو وہ انہیں بدلے میں محبت اور پیار دیتی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوئی بھی کرش نہیں، البتہ اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ ایک لڑکے پر فدا تھیں۔ ہانیہ عامر نے بتایاکہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھیں تب وہ ایک کلاس فیلو لڑکے پر فدا تھیں، بعد ازاں ان کی شادی ہوگئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس لڑکے پر وہ فدا تھیں، اب بھی ان سے ان کی دوستی ہے اور اگر وہ ان کا نام لیں گی تو ہر کسی کو پتہ چل جائے گا۔