کپل شرما شو کی دادی ’علی اصغر‘ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) مشہور کامیڈین کپل شرما شو کی دادی نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا ہے۔ آپ حیران ہوں گے کہ کپل شرما شو کی دادی نے کس طرح حج کرلیا؟ تو جناب اس کا جواب یہ ہے کہ کپل شرما شو ”دی کپل شرما شو“ میں ان کی دادی کا کردار ادا کرنے والے مسلم اداکار ’علی اصغر‘ نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

علی اصغر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں احرام باندھے مکہ کلاک ٹاور کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں علی اصغر نے لکھا کہ ’اللہ کی ٹائمنگ سب سے زیادہ بہترین ہوتی ہے، جمعہ مبارک‘۔

قبل ازیں علی اصغر نے خانہ کعبہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یا اللہ ہم پر اپنے رحم کی بارش فرما‘۔

علی اصغر نے کپل شرما کی دادی کا کردار ادا کیا جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور ان کی بہترین اداکاری کے سبب لوگ یہ بھول ہی گئے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں