بیٹی کی سانسیں رک گئی تھیں، حافظ قرآن بنانے کی دعا کی اور پھر معجزہ ہوا: پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار سہیل سمیر

(ایجنسیز) پاکستانی ڈرامہ کے مشہور اداکار سہیل سمیر نے اپنی زندگی میں ہونے والے معجزے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کا مذکرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل سمیر نے کہا کہ میری بیٹی 6 ماہ میں ہی پیدا ہو گئی تھیاور وہ ایک پری میچیور بچی تھی جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگئی جب اسپتال لے کر گئے تو اسی دوران میری بیوی نے مجھے کہا کہ یہ سانس نہیں لے رہی، جس کی تصدیق کے لئے میں نے ا س کو ہلا کر دیکھا تو وہ بے جان تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال جانے تک میں اپنے اللہ سے بات کرتا رہا اور کہا کہ اللہ مجھے نہیں پتا کہ تو ہی زندگی سے نوازتا ہے اور موت سے بھی، اگر میری بیٹی کو زندگی سے نوازا تو میں حافظ قرآن بناؤں گا۔ سہیل سمیر نے بتایا کہ جیسے ہی ہم اسپتال میں داخل ہوئے تو میری بیوی نے کہا کہ بیٹی سانس لے رہی ہے اور پھر ہم ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے وہیں سے واپس چلے گئے، میری بیوی نے مجھے منع کیا لیکن میں نے کہا کہ اللہ نے زندگی دینی تھی دے دی اور آج میری بیٹی بالکل ٹھیک ہے اور آج میری بیٹی قرآن حافظہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں