اینڈرائیڈ سے آئی فون میں واٹس ایپ ڈیٹا منتقلی کے لیے فیچر متعارف

میٹا کی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے درمیان چیٹ ہسٹری کی منتقلی کےاپنے زیر آزمائش فیچر کو بالآخر صارفین کے لیے مکمل طور پرمتعارف کرا دیا ہے۔

اب تک دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے درمیان چیٹ ہسٹری کی منتقلی صرف کسی ثالث فریق کے ڈیٹا منتقلی ایپلی کیشن کے ذریعے ممکن تھی۔

تمام صارفین کے لیے جاری ہونے سے قبل یہ فیچر صرف بِیٹا ورژن میں دستیاب تھا۔ اس منتقلی میں صارف کے اکاؤنٹ کی معلومات، پروفائل فوٹو، نجی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا اور سیٹنگز منتقل کی جائیں گی۔

اس منتقلی کے لیے صارف کے پاس ایسا اسمارٹ فون ہونا چاہیئے جس کا آپریٹنگ سسٹم ایندرائیڈ 5.0 یا اس سے جدید ہو اور ایک آئی فون جس میں آئی او ایس 15.5 یا اس سے جدید موجود ہو۔

اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کا 2.22.7.74 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہو اور آئی او ایس ڈیوائس میں واٹس ایپ کا 2.22.10.70 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہو۔ صارف کے پاس بالکل نیا آئی فون یا فیکٹری ری سیٹ ڈیوائس ہو اور اینڈرائیڈ فون میں ’موو ٹو آئی او ایس‘ ایپ انسٹال ہو۔ آخر میں دونوں فونز کو ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک سے جُڑا ہونا چاہیئے اور نئی آئی او ایس ڈیوائس میں ایک ہی فون نمبر استعمال کیا جانا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں