پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) پڑوسی ملک پاکستان کے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکہ میں ایک خاتون سمیت 24 افراد جاں بحق اور 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں آئی تھی کہ دھماکہ ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کاونٹر کے قریب ہوا۔

کوئٹہ کے کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن پردھماکہ خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کےساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملےکے لیے آئے۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں