بچوں کے ہاتھ میں اکثر اسمارٹ فونز رہنے سے ہونیوالے بڑے نقصان کا انکشاف

حیدرآباد (دکن فائلز) اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے والے چھوٹے بچوں کی نیند کا معیار گھٹ جاتا ہے، یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ شنگھائی نارمل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی نیند متاثر ہوتی ہے۔

جس کے باعث انہیں توجہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ وہ زیادہ چڑچڑے ہو جاتے ہیں اور رویوں کے دیگر مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے، تحقیق میں 3 سے 6 سال کی عمر کے 571 بچوں کی ماؤں سے سروے کیا گیا تھا۔ ماؤں سے معلوم کیا گیا کہ بچوں نے گزشتہ ہفتے روزانہ کتنا وقت اسکرینوں ( ٹیلی ویژن، اسمارٹ فونز، کمپیوٹر یا دیگر ڈیوائسز) کے سامنے گزارا۔

اس کے بعد ماؤں سے بچوں کے رویوں کے مسائل جیسے چڑچڑے پن، اکیلے وقت گزارنے کو ترجیح دینے یا بچوں سے دور رہنے اور دیگر کے بارے میں پوچھا گیا۔سب سے آخر میں ان سے بچوں کی نیند کے معیار اور دورانیے کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں