حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ – چھتیس گڑھ سرحدی علاقہ میں ایک بار پھر ماؤنوازوں نے خون کی ہولی کھیلی ہے۔ ماؤنوازوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ میں دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ آج صبح ملگ ضلع کے وجیدو کے ایک گھنے جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ اس واقعہ سے سرحدی دیہات میں حالات کشیدہ دیکھے گئے۔ ماؤنوازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کے بعد سیکورٹی فورسز نے صبح کے اوائل میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران انکاونٹر کی بھی اطلاع ہے اور فورسس اور نکسلائٹس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس دوران ماؤنوازوں نے سیکورٹی فورسز کو ایک بارودی سرنگ کے مقام کی طرف لیجانے میں کامیاب رہے۔ جیسے ہی فورسز مخصوص علاقے میں پہنچے، ماؤنوازوں نے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ یہ ماؤنوازوں نے یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا۔
اضافی فورسز کو علاقے میں بھیجا گیا اور سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی۔ اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی تفصیلات تاحال سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ اس حملے نے ایک بار پھر ماؤنوازوں کی نقل و حرکت اور ان کی سرگرمیوں کی شدت کو بے نقاب کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔