سات ماہ میں 25 دلہوں کو چونا لگانے والی لٹیری دلہن

حیدرآباد (دکن فائلز) انورادھا پاسوان کو ’لٹیری دلہن’ قرار دیا جارہا ہے۔ اس دھوکہ باز و شاطر خاتون نے 25 معصوم دولہوں کو دھوکہ دیکر لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقدی کو لوٹ لیا۔ وہ زیادہ عمر والے غیرشادی شدہ افراد جو شادی کےلئے جلدبازی میں رہتے، انہیں نشانہ بناتی اور ان سے شادی کرکے ان سے لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لیتی۔

ہر بار وہ ایک نئے مرد کو پھنسانے کےلئے اپنا نام تبدیل کرکے نیا شہر اور ایک نئی شناخت ظاہ کرتی اور کسی خواہشمند سے شادی کرکے اسے لوٹ لیتی۔ شادی کے بعد زیوارات و نقد رقم لیکر فرار ہوجاتی۔ تاہم پولیس نے اسے رنگو ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 32 سالہ انورادھا پاسوان پر صرف 7 ماہ کے دوران 25 دلہوں کو دھوکہ دیا اور ان سے لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ لی۔

20 اپریل کو سوائی مادھو پور کے رہنے والے وشنو شرما نے مدھیہ پردیش کی انورادھا سے شادی کی۔ شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ یہ شادی دلال پپو مینا کے ذریعے طے کی گئی تھی، جس کے لیے وشنو نے اسے دو لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ شادی کے دو ہفتوں کے اندر دلہن انورادھا ، 1.25 لاکھ روپے کے زیورات، 30 ہزار روپے نقد اور 30 ہزار روپے کا ایک موبائل فون لے کر فرار ہو گئی۔

شرما کی شکایت کے بعد بھوپال پولیس نے خفیہ آپریشن کیا گیا اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس خاتون نے صرف 7 ماہ میں 25 دلہوں سے شادی کی اور انہیں دھوکہ دیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں