بپاشا اور کرن سنگھ گروور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق بپاشا باسو اورکرن سنگھ گروور شادی کے 6 سال بعد اب جلد والدین بننے والے ہیں۔

جوڑے نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن ان کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ بپاشا اور کرن جلد اداکارہ کے حاملہ ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں