یادگیر میں سڑک حادثہ، مسلم خاندان کے6 افراد جاں بحق، مہلوکین میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل

کرناٹک کے یادگیر میں ایک دل دہلادینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق رائچور کا ایک خاندان، تلنگانہ میں کڈنگل کے قریب واقع چتلاپلی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ یادگیر کے مقام پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ ٹرک اور کار میں تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مہلوکین میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

مہلوکین کی شناخت 79 سالہ مظہر حسین، 70 سالہ نور جہاں بیگم، 39 برس کے واجد حسین، 30 سالہ حنا بیگم، 22 سالہ عمران اور 6 ماہ کی عمیزہ کی حیثیت سے کی گئی۔

ڈرائیور محمد فاضل جو اس حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے انہیں فوری طور پر گلبرگہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں