نکہت زرین نے جیتا گولڈ میڈل، دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی تاریخی کامیابی

باکسر چمپئن نکہت زرین نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ 26 سالہ نکہت نے گذشہ مئی کو بھی عالمی چمپئن کا خطاب جیتا تھا۔ نکہت نے ہندوستان کو 17 واں طلائی تمغہ دلانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ اب تک ہندوستان نے 48 تمغے جیتنا میں کامیاب رہا۔

نکہت زرین کی شاندار کامیابی کے بعد ان کے گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ نکہت زرین کو قومی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ تلنگانہ کے متعدد رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر کامن ویلتھ گیمز میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔نکہت زرین سے پہلے ہندوستانی باکسر امیت پنگھال اور نیتو گنگاس نے بھی زبردست کارکردگی کو جاری رکھا اور سونے کے تمغے جیتے۔ ان دونوں باکسرز نے اپنے اپنے میچوں کے فائنل میں میزبان ملک انگلینڈ کے حریف کو شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں