حیدرآباد کے بابانگر میں واقع ساز ڈیزائنر (کپڑوں کے شوروز) اور حبیب کڈس ویئر میں میں آج بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں لاکھوں روپئے کے نقصان کااندازہ لگایا جارہا ہے۔ یہ شوروم تین منزلہ عمارت میں واقع ہے
جہاں فرسٹ اور سکنڈ فلور پر رہائشی فلیٹس ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ساز ڈیزائنر بابا نگر میں کافی مشہور کپڑوں کا شوروم ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ برقی کا ایک تار ٹوٹ کر شوروم کے بورڈ پر گرا جس کی وجہ سے آتشزدگی کاو اقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور فائربریگیڈ کو اس کی اطلاع دی تاہم پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ 3 فائر انجنوں کی مدد سے تقریباً دیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
اس موقع پر مجلس کے مقامی کارپوریٹر عبدالوحید موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کا اطلاع نہیں ہے تاہم لاکھوں روپئے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ ایک سال قبل بھی پیش آیا تھا۔